Dr Abdul Qadeer Khan is well known as A. Q Khan who is an Atomic scientist from Pakistan. This is the latest news shared on social media that Dr Abdul Qadeer Khan death news about passing away today dated 10th October 2021 (Sunday). Dr. A. Q Khan was a Pakistani nuclear physicist & Metallurgical Engineer who belongs to Pakistan. Here I will write Dr Abdul Qadeer Khan Biography, age, and family details and see his pictures.
Dr Abdul Qadeer Khan death news read Biography
Dr Abdul Qadeer Khan is also well famous as the founder of the father of the atomic weapons program of Pakistan. He was born on 01st April 1936 in Bhopal India. In 1964 he married Henny who is called his spouse and wife. Dr Abdul Qadeer Khan son/children’s names are Ayesha khan and Dina Khan.
Dr Abdul Qadeer Khan Death |
|
Birth Place | India |
Title | Mohsin e Pakistan |
Nationality | Pakistan |
Age | 85 Years |
Death Place | Islamabad |
Dr Abdul Qadeer Khan Death place | Pakistan |
Date of Birth | 1/4/1926 |
Death date | 10/10/2021 |
Spouse name | Henny |
Marriage date | 1964 |
Children | Ayesha Khan & Dina Khan |
Books | Dr A Q Khan on Science & Education |
Awards | Nishan-i-Imtiaz and Hilal I Imtiaz |
Famous for | Father of the Atomic Weapons Program of Pakistan |
Education | Delft University of Technology |
Dr Abdul Qadeer Khan Death Date, Reason, Age, Biography, awards, books read here online. See Pictures of Dr Abdul Qadeer Khan who is the father of atomic weapons program of Pakistan born in India (Bhopal).
*تحفظِ پاکستان🇵🇰*
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی
1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی
1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی
1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا
یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے
مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں حلال امتیاز سے نوازا گیا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا
اسی ادارے نے 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عمر 86 برس تھی گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے
گذشتہ کئی سالوں سے غیر اعلانیہ طور پر نظر بند رہنے والے محسن پاکستان حقیقی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان علی الصبح 6:20 دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ان کی نماز جنازہ وصیت کے مطابق آج 10 اکتوبر 2021 دن 3:30 شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے اس محسن کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے 🤲 آمین
Dr Abdul Qadeer Khan Books
Dr A Q khan has wrote a books on science and Education named as “Dr A Q Khan on science and Education”
👈 *ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی پر ایک نظر* 👉
ڈاکٹر قدیر خان پندرہ برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں واپس پاکستان آگئےـ
ڈاکٹر خان ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کرنے کے بعد 31 مئی 1976ء میں انہوں نے انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی ـ اس ادارے کا نام یکم مئی 1981ء کو جنرل ضیاءالحق نے تبدیل کرکے ’ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہےـ
مئی 1998ء میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا۔ بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی ـ
کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز نے نہ صرف ایٹم بم بنایا بلکہ پاکستان کیلئے ایک ہزار کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
ادارے نے پچیس کلو میٹر تک مارکرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائےـ
انیس سو چھتیس میں ہندوستان کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والےڈاکٹر خان نے ایک کتابچے میں خود لکھا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا اور بعد میں آنے والے حکمرانوں نے اسے پروان چڑھایا ـ
ڈاکٹر قدیر خان پر ہالینڈ کی حکومت نے اہم معلومات چرانے کے الزامات کے تحت مقدمہ بھی دائر کیا لیکن ہالینڈ، بیلجیئم، برطانیہ اور جرمنی کے پروفیسرز نے جب ان الزامات کا جائزہ لیا تو انہوں نے ڈاکٹر خان کو بری کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ جن معلومات کو چرانے کی بنا پر مقدمہ داخل کیا گیا ہے وہ عام اور کتابوں میں موجود ہیںـ جس کے بعد ہالینڈ کی عدالت عالیہ نے ان کو باعزت بری کردیا تھاـ
ڈاکٹر قدیر خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ جب کہوٹہ میں ریسرچ لیبارٹری زیر تعمیر تھی تو وہ سہالہ میں پائلٹ پروجیکٹ چلارہے تھے اور اس وقت فرانسیسی فرسٹ سیکرٹری فوکو کہوٹہ کے ممنوعہ علاقے میں بغیر اجازت گھس آئے تھے جس پر ان کی مارکٹائی ہوئی اور پتہ چلا کہ وہ سی آئی اے کے لیے کام کرتے تھے۔ انہوں نے تہران میں اپنے سی آئی اے باس کو لکھا کہ ’ کہوٹہ میں کچھ عجیب و غریب ہورہا ہے۔‘
ڈاکٹر خان کو صدر جنرل پرویز مشرف نے بطور چیف ایگزیکٹیو اپنا مشیر نامزد کیا اور جب جمالی حکومت آئی تو بھی وہ اپنے نام کے ساتھ وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ لکھتے ہیں لیکن 19 دسمبر 2004ء کو سینیٹ میں ڈاکٹر اسماعیل بلیدی کے سوال پر کابینہ ڈویژن کے انچارج وزیر نے جو تحریری جواب پیش کیا ہے اس میں وزیراعظم کے مشیروں کی فہرست میں ڈاکٹر قدیر خان کا نام شامل نہیں تھاـ
ڈاکٹر قدیر خان نے ہالینڈ میں قیام کے دوران ایک مقامی لڑکی ہنی خان سے شادی کی جو اب ہنی خان کہلاتی ہیں اور جن سے ان کی دو بیٹیاں ہوئیں۔ دونوں بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور اب تو ڈاکٹر قدیر خان نانا بن گئے ہیں۔
ڈاکٹر قدیر خان کو وقت بوقت 13 طلائی تمغے ملے، انہوں نے ایک سو پچاس سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں ـ انیس سو ترانوے میں کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹر خان کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند دی تھی۔
چودہ اگست 1996ء میں صدر فاروق لغاری نے ان کو پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز دیا جبکہ 1989ء میں ہلال امتیاز کا تمغہ بھی انکو عطا کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر قدیر خان نےسیچٹ sachet کے نام سے ایک این جی او بھی بنائی جو تعلیمی اور دیگر فلاحی کاموں میں سرگرم ہےـ
آج یہ ستارہ غروب ہو گیا
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون😥
Dr Abdul Qadeer Khan Awards
He has gained two awards named “Hilal i Imtiaz” and “Nishan e Imtiaz”
Dr Abdul Qadeer Khan is well famous for Mohsin e Pakistan. A. Q Khan is an Atomic scientist from Pakistan. Social media has shared death news that Dr Abdul Qadeer Khan death news and passed away today in Islamabad on dated 10th October 2021 (Sunday).
Dr A. Q Khan was a Pakistani nuclear physicist & Metallurgical Engineer who belongs to Pakistan. Here above I have written Dr Abdul Qadeer Khan biography, age, and family details and have seen his pictures.